

Loading content...
اہلِ حرم نے فوراً جوشاندہ تیار کر دیا کچھ دیر بعد جناب عقید اس جوشاندہ کا جام لے آئے انہوں نے امامعلیہ الصلوات والسلام کو سہارا دے کر بٹھایا اور وہ جام ان کے ہاتھ میں دیا جب انہوں نے جام ہاتھ میں لیا تو ہاتھ کانپنے لگے اور ایسی کپکپی طاری ہوئی کہ آپ جام نوش بھی نہ فرما سکے۔ اس کے بعد امامعلیہ الصلوات والسلامنے جام ویسے کا ویسا ہی واپس کر دیا اس کے بعد فرمایا عقید تم اس نشست گاہ کے قریبی کمرہ میں جاؤ وہاں ہمارے لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف مصروفِ نماز ہوں گے انہیں اطلاع دو کہ آپ کو بابا جان بلا رہے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار