

Loading content...
اور پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن محملوں پر سوار ہونے لگے جب معظمہ کونین صلوات اللہ علیھا محمل پر سوار ہوئیں تو آپ کے جوان بیٹے نے زانو آگے بڑھایا انہوں نے لختِ جگر صلوات اللہ علیہ کے زانو پہ قدم رکھا اور بیٹے کے سرِ اطہر کا سہارا لے کر محمل پہ سوار ہوئیں،جب وہ محمل پر سوار ہوچکیں اور محمل کا سرپوش گرایا گیا تو امام علیہ الصلوات والسلام نے ایک دفعہ پھر محمل کا سرپوش اٹھایا اور ایسی حسرت بھری نظر والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کے چہرے پر فرمائی کہ ان کے بے ساختہ آنسو جاری ہو گئے اس انداز ِوداع سے معلوم ہو رہا تھا کہ ان کے جانے کے بعد کچھ ہونے والا ضرور ہے یہ گویا ماں بیٹے کی آخری ملاقات تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار