

Loading content...
اس کے بعد حجتِ دوراں علیہ الصلوات والسلامنے ایک طویل خطبہ انشاء فرمایا اور لوگوں کو آگاہ فرمایا کہ اللہ عز و جل کے نزدیک انبیاء علیھم السلام بہت محترم ہوتے ہیں وہ اتنے محترم ہوتے ہیں کہ ان کے وصال کے بعد ان کے جسم کی کوئی ہڈی اگر زیرِ آسمان بے نقاب کی جائے یا ہو جائے تو اللہ کی ذات اپنے اوپر یہ فرض کر لیتی ہے کہ اس پر بارانِ رحمت ضرور نازل فرمائے ، اس نصرانی کو ایک نبی صلوات اللہ علیہکی پیشانی کی ایک ہڈی فلاں جگہ سے ملی اور اس نے یہ بات قدیم کتب میں دیکھی ہوئی تھی اس نے جب تجربہ کیا تو اس بات کو درست پایا اور اس بات کو اس نے اپنے مذہب کی ترویج کا ذریعہ بنایا مگر اسے معلوم نہ تھا کہ اللہ کا دین کبھی بھی اپنے محافظ سے خالی نہیں رہ سکتا چاہے وہ ظاہر و مشہور ہو یا غائب و مستور ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار