

Loading content...
اس نے حکم دیا کہ فوراً مسندِ توحید و رسالت کے پاک وارث علیہ الصلوات والسلام کو دربار میں لاؤ۔ جب شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام دربار میں تشریف لائے تو اس نے کھڑے ہو کر تعظیم کی اور اپنے پہلو میں کرسی پیش کی جب آپ نے کرسی کو زینت بخشی تو عرض کی جب بھی دینِ حق پر مشکل آتی ہے تو اس کی مشکل کشائی آپ ہی کے گھر اطہر سے ہوتی ہے کیونکہ دین بھی آپ کی جدِ اطہر کا ہے اور اسے بچانا بھی آپ کا فرض ہے اس کے بعد اس نے ساری تفصیل عرض کی اس پر حجتِ دوراں علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں آج اس شخص سے کہو پھر وہ اپنے معجزے کا مظاہرہ کرے اور پورے شہر کو بھی بلوا لو ہم بھی تشریف لے جائیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار