

Loading content...
257 ہجری ماہ محرم میں اس جنگ کے گرفتار شدہ قیدیوں کو بغداد میں لایا گیا اور بد ترین ظلم کا مظاہرہ کیا گیا ۔اس واقعہ کے بعد معتمد ملعون نے وزرا سے بات کی کہ بنی ہاشم صلوات اللہ علیھم اجمعین میں سے جب بھی کسی بچے نے خروج کیا ہے ایک بڑی جماعت ان کے ساتھ ہو جاتی ہے اور عباسیوں کو لوہے کے چنے چبوائے جاتے ہیں اگر اس گھر کی معتبر ترین ہستی جناب ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام نے بھی کبھی خروج کا اعلان کر دیا تو بنی عباس کی موت یقینی ہو گی لہذہ اس مسئلے پر بھی غور کر لیا جائے کیونکہ وہ تو سید السادات اور سردارِ بنی ہاشم صلوات اللہ علیھم اجمعین ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار