

Loading content...
انہوں نے فرمایا جب صبح کو میں حاضر ہوا تھا تو میرے مالک پاک علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا آج ہم دونوں بھائی آزاد ہو جائیں گے اس لئے آج اپنے ساتھ دو گھوڑے ضرور لانا یہ سن کر وہ بہت حیران ہوا کہ میں تو ایک کی اجازت لایا ہوں اس نے آکر بارگاہ میں عرض کی کہ میں تو ایک آپ کی اجازت لایا ہوں اس پر فرمایا کہ ہم اکیلے ہرگز نہ جائیں گے ہم اپنی والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کو کیا منہ دکھائیں گے ویسے تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ پھر سفارش کرنے کی ضرورت ہے اس کا انتظام ہم نے کر لیا ہے وہ جناب ابھی یہ فرما ہی رہے تھے کہ معتمد باللہ ملعون کا ایک غلام گھر میں داخل ہوا اور اس کا پیغام سنایاکہ خلیفہ کہتا ہے میں نے تم سے عہد کیا تھا کہ آج تمہاری ہر بات مانوں گا مگر میں نے تمہاری آدھی بات مانی ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں اب تمہیں اجازت ہے بے شک تم دونوں بھائیوں کو رہا کر دو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار