

Loading content...
256 ہجری ماہ رجب میں مھتدیٰ باللہ ملعون فی النار ہوا تو اس کی جگہ احمد بن متوکل علیٰ اللہ ملعون کو معتمد باللہ کے نام سے تختِ حکومت پر بٹھا دیا گیا۔،اس کے آنے سے امام علیہ الصلوات و السلام واپس گھر اطہر میں تشریف لے آئے یعنی پورے چھ ماہ کے بعد واپس تشریف لائے مگر یہاں گھر میں صرف تین ماہ گزارے اور پھر امت کا مہمان بن کر جانا پڑا اس کے وجوہات یہ تھے کہ 256 ہجری ماہ شوال کا یہ واقعہ ہے کہ ایک دن معتمد باللہ ملعون نے اپنے دادا منصور دوانقی ملعون کا حیات نامہ پڑھا جس میں سیف بن عمر سے روایت تھی کہ ہم ایک دن منصور دوانقی ملعون کی محفل میں بیٹھے تھے اس میں خواص کے سوا کوئی نہ تھا منصور دوانقی ملعون نے ہم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں تمہیں راز کی ایک بات بتاتا ہوں وہ یہ ہے کہ منتقم آلِ محمدؐ عجل اللہ فرجہ الشریفکاخروج ضرور ہو گا اور ان کے خروج کی منادی آسمان پر ہو گی اور وہ اپنے اجداد طاہرین صلوات اللہ علیھم اجمعینکا انتقام لیں گے پوری دنیا کی جملہ حکومتوں کو برباد کریں گے اور اپنی حکومت کو قائم کریں گے یہ ہر صورت میں ہو کر رہے گا اور جب ان کا خروج ہو گا تو سب سے پہلے ان کا کلمہ میں پڑھوں گا کیونکہ وہ ہمارے ابنِ عم ( چچا زاد ) ہوں گے میں اس بات پر کبھی بھی یقین نہ کرتا اگر میں اپنے ابنِ عم جناب امام محمدؐ باقر علیہ الصلوات والسلامسے یہ بات خود نہ سن چکا ہوتا اور ان کا ہر فرمان اللہ کی طرح سچا تھا اور انہوں نے فرمایا تھا کہ ہمارے قائم عجل اللہ فرجہ الشریف ہماری اولاد میں پانچویں ہوں گے جونہی معتمد باللہ ملعون نے یہ روایت پڑھی فوراً کتاب کو بند کر دیا اس کی آنکھیں لال ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار