

Loading content...
انہوں نے کہا تم خود ہی کچھ کرو اس پر اس نے کہا اب میں خود ظلم کے ایسے پہاڑ توڑوں گا کہ بنی عباس کے دل ( خدا نہ کرے ) ٹھنڈے ہو جائیں گے، یہ جمادی الثانی 256ہجری کی بات ہے ٹھیک اسی دن قدرت نے ایک فیصلہ صادر فرمایا وہ یہ کہ اسی دن مھتدیٰ باللہ ملعون کے خلاف بغا کبیر نے بغاوت کر دی بغا کبیر ایک فوجی جرنیل تھا اس نے ایک فوجی گروپ کو اپنے ساتھ ملایا اور انہوں نے مھتدیٰ باللہ کے محل کا گھیرا ؤ کر لیا جب مھتدیٰ باللہ ملعون کا گھیرا تنگ کیا اور اس کے مظالم و جرائم کی فہرست اس کے سامنے رکھی تو اس نے کہا یہ سب کچھ مجھے بتائے بغیر صالح بن وصیف نے کیا ہے اگر بدلہ لینا ہے تو اسے پکڑو ، یہ سن کر بغا کبیر کے ساتھی صالح بن وصیف کے محل کے در پہ پہنچ گئے اسے باہر بلایا مگر وہ باہر نہ آیا اس پر بغا کبیر اور اس کے ساتھی اس کے محل میں گھس گئے اور و ہ جو ںہی سامنے آئے ایک فوجی نے اس پر تلوار کا ایسا وار کیا کہ اس کا دایاں کاندھا کٹ کر زمین پہ جا گرا اس کے بعد وہ ملعون خود بھی زمین پر گر گیا اس پر ایک اور فوجی اس کے قریب آیا اور اسے سیدھا سلاکر اس کے سینے پر سوار ہوگیا اور اسے بھیڑ کی طرح ذبح کر دیا پھر اس کا سر لے کر نیزے پر چڑھا لیا اور اسے سامرہ کے صدر دروازے پربالوں سے رسی باندھ کر لٹکا دیا۔ ع
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار