

Loading content...
اس ظاہری بچپن کے زمانہ میں شہنشاہ معظم صلوات اللہ علیہ کا ایک یہ بھی معمول تھا کہ اکثر اوقات لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کو اپنی نشست گاہ میں ساتھ لاتے ، اسی دوران بعض مومنین نے اذنِ بازیابی طلب کیا تو انہوں نے اپنے پاک لعل عجل اللہ فرجہ الشریفکو واپس ان کے کمرے میں پہنچا دیا پھر جب خواص میں سے کسی نے سوال ِحجت کیا تو دوبارہ پاک لعل عجل اللہ فرجہ الشریف کو ان کے کمرہ سے نشت گاہ میں لے آتے تھے جیسا کہ واقعۂ یعقوب بن منفوش میں ہے جسے سارے کتب غیبت میںلکھا ہے جیسا کہ … منتخب ص 356میں بھی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار