

Loading content...
معظمہ ٔ دوراں صلوات اللہ علیھا اکثر لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کی خواب گاہ کو بدلتی رہتی تھیں کبھی کسی کمرہ میں سلا دیا کبھی کسی کمرہ میں یہ بات دشمنوں سے حفاظت کے پیشِ نظر تھی اور اس کا درس بھی اسی گھر کے بزرگ عالی قدر جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام نے دیا تھا جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چاروں طرف دشمن تھے اور بظاہر بچپن کا زمانہ تھا تو جناب ایک کمرے میں اپنے لخت ِ دل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نہ سلاتے تھے رات کو اپنے بیٹوں کے ساتھ بستر بدل لیتے تھے کہ اگر کوئی دشمن حملہ کرے تو ہمارا خون قربان ہو بعینہ اسی طرح حفظِ ما تقدم کے پیشِ نظر پورا گھر اطہر اس نظام پر عمل پیرا رہتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار