

Loading content...
یہ امام علیہ الصلوات والسلام کا معمول تھا کہ اپنے لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کو اپنے ساتھ نشست گاہ میں بھی لاتے تھے اور بعض اوقات مومنین کے سوالات کے جواب کیلئے شہزادہ پاک عجل اللہ فرجہ الشریفکو مومنین کے سامنے اٹھا کر لے آتے تھے اس سے ایک تو یہ ہوتا تھا کہ مومنین کو علم ہو جاتا تھا کہ ہمارے موجودہ مالک کے بعد ہمارے مالک و وارث کون ہیں اور اس میں یہ مصلحت بھی تھی کہ کل کوئی ان کے بچپن کا عذر بنا کر ان کی ولایت و امامت و قدرت سے انکار نہ کر سکے ہر کسی کو معلوم ہو کہ امامِ وقت علیہ الصلوات والسلام اپنے دورِ امامت میں انہی سے مسائل حل کرواتے تھے ان پر زمان و مکان و عمر و سن کا کوئی اثر نہیں ہوتا یہ روح کی طرح اپنے نقطہ ٔ کمال پہ ظہور فرماتے ہیں مخلوق کی طرح بتدریج نشو و نما نہیں پاتے یہ ماتحتِ عصر و زمان نہیں ہیں بلکہ صاحب العصر و الزمان ہیں ان کیلئے حال و مستقبل ماضی ٔ کامل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار