

Loading content...
یہ بھی دیکھنا ہے کہ قلم بھی کسی عام ہاتھ میں نہیں بلکہ یدِ قدرت میں ہے جو علیٰ کل شئی قدیر ہے جیسا کہ روایت ِ جناب ابو ہاشم جعفری میں ہے کہ امام علیہ الصلوات والسلام کا یہ معمول تھا کہ اکثر لکھتے لکھتے قلم کو کاغذ پر چھوڑ کر تشریف لے جاتے تو قلم کاغذ پر خود بخود تحریر کرتا رہتا تھا ایک یہ عالم ہے کہ بغیر ہاتھ کے بھی قلم چل رہا ہے اور یہاں یہ عالم ہے کہ دستِ قدرت کے تصرف اور قبضہ میں رہ کر بھی قلم چلنے کی جرات و طاقت نہیں رکھتا کیونکہ یہ ننھا منا ہاتھ عام ہاتھ نہیں بلکہ اللہ کے بالتصرف ہاتھ کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ ابو محمدؐالعسکری علیہ الصلوات والسلاماس وقت کے امام زمانہ تھے گویا عالمین کے Immediate God تھے اور پورا نظامِ کائنات ان کے دستِ قدرت کے تصرف اور استعمال میں تھا اور اس قلم کو روکنا نظامِ قضا و قدر کو روکنے اور بدلنے کے برابر تھا اور نظامِ قضا و قدر کو بدلنا بچوں کا کھیل نہیں ہے وہ ننھا منا ہاتھ جو اللہ کے بالتصرف ہاتھ کو روک رہا تھا گویا وہ اپنی قدرت کا مظاہرہ کر کے بتا رہا تھا کہ امامِ وقت Immediate God ہوتا ہے صاحبِ قدر و قضا ہوتا ہے اگرچہ وہ ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلامہی کیوں نہ ہوں اگر ہم چاہیں تو ان کے نظامِ اختیار میں بھی تصرف کر سکتے ہیں ان کے احکام کے نفاذ کو اور ان کے قلم ِقدرت کو روک سکتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار