

Loading content...
اس کے دو وجوہات تھے ایک تو لوگوں کو آنے والے وقت کیلئے تیار کرنا تھا تاکہ لوگ غیبت سے مانوس ہو جائیں ساتھ ہی یہ وجہ بھی تھی کہ زیادہ سے زیادہ وقت وہ جناب اپنے لعل عجل اللہ فرجہ الشریف کو دینا چاہتے تھے اور ان سے جدا نہ ہونا چاہتے تھے اور آپ جب لوگوں میں احکام نافذ فرما رہے ہوتے تھے تو پاک شہزادہؐ ان کے پہلو میں سو رہے ہوتے تھے بعض اوقات یہ بھی ہوتا کہ آپ مومنین کو زیارت کرانا چاہتے تو پردہ سے باہر تشریف لاتے اور اس پردہ کے سامنے مسند آرا ہوتے اور آپ مصروفِ تبلیغ ہوتے اور اندر سے شہزادہ پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کی آواز آتی بابا جانؐ آپ یہ آواز سنتے ہی اپنی گفتگو کو وہیں منقطع فرما کر فوراً اندر تشریف لے جاتے اور چند منٹ لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ رہتے انہیں بہلاتے اور پیار کرتے پھر انہیں کسی پاک کنیز کے سپرد فرماتے پھر باہر تشریف لاتے اس کے بعد سلسلۂ کلام کو دوبارہ وہیں سے شروع فرماتے جہاں منقطع فرمایا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار