

Loading content...
جیسا کہ آپ کو پہلے بھی بتایا جاچکا ہے کہ گھر اطہر کے کمروں کی شرقاً غرباً ایک قطار تھی ان کا رخ جنوب کی طرف تھا اور یہ کمروں کی قطار قدرے شمال مغرب سے قدرے جنوب مشرق کی سمت تھی ان کمروں کی ترتیب اس طرح تھی کہ مشرقی کمرہ نشست گاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور اس سے ملحق ایک کمرہ تھا جو جنوبی طرف تھا وہ غلاموں کیلئے مخصوص تھا نشست گاہ کے ملحق مغربی طرف ایک کمرہ تھا جو ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے منسوب تھا جن خوش نصیبوں کو ہمارے وارث پاکعجل اللہ فرجہ الشریفکی زیارت کا شرف حاصل ہوا تھا اکثر اشخاص کو اس کمرہ میں یہ شرف حاصل ہوا تھا کیونکہ جناب ابو محمدؐالعسکریعلیہ الصلوات والسلام اپنے لخت جگر کی زیارت اسی ڈرائینگ روم میں کرواتے تھے اور جن زائرین کو خود اپنی ملاقات کا شرف عطا فرماتے تھے تو اسی کمرہ میں بلا لیا کرتے تھے اس نشست گاہ سے ملحق کمرہ ان کے لخت جگر سے منسوب تھا گویا وہ ان کی آرام گاہ یا بیڈ روم تھا ان دونوں کمروں کے درمیان ایک دروازہ تھا جس پہ پردہ آویزاں رہتا تھا اور شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلاماپنی مسند اس دروازے کے قریب لگواتے تھے تاکہ ہمہ وقت اپنے لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف سے با خبر رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار