

Loading content...
جن لوگوں کو ان کے ظہورِ اجلال کی صرف خبر دی گئی تھی ان کی تعداد پانچ سو سے زیادہ نہیں ہے اور ان پانچ سو خوش نصیبوں کو بھی سختی سے منع کیا گیا تھا کہ کسی کے سامنے ذکر نہ کریں ان میں سے بعض ایسے لوگ بھی تھے کہ جنہیں یہ خوش خبری سنائی بھی گئی اور پھر انہی سے راز کو چھپا دیا گیا، مثلاً روایت ابراہیم بن ادریس ہی کو دیکھ لیں کہ ان کے پاس ظہورِ پر نور کی خبر بھی بھیجی گئی اور عقیقہ کے لئے دنبہ بھی بھیجا گیا پھر جب وہ حاضرِ بارگاہ ہوئے اور عرض کی کہ ہمیں اپنے شہنشاہِ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت تو کروائیں تو جناب ابو محمدؐالعسکری علیہ الصلوات والسلامنے فرمایا وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں یعنی ایک ذومعنی فقرہ فرما دیا کہ وہ اس دنیا میں نہیںاور شہنشاہِ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے واقعاتِ ولادت میں لکھا ہے کہ ہر چالیس دن بعد آپ کو ملکوتِ سماوی آسمان پر لے جاتے تھے یعنی معراج پہ تشریف لے جاتے تھے اور راوی سے بھی یہی فرمایا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں اس نے دوسرا مطلب لیا اس کے بعد اس کے پاس پھر ایک عقیقے کا دنبہ بھیجا گیا تو یہ پھر آیا اور مبارک پیش کی تو امام علیہ الصلوات والسلام خاموش رہے اور کچھ بھی نہ فرمایا جن لوگوں کو عقیقے کے دنبے بھیجے گئے تھے ان کی تعداد بیشک ہزاروں میں تھی مگر انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کس مد میں ہمیں ملے ہیں ہاں جن لوگوں کو آپ نے فرمایا تھا کہ دنبے لے کر تقسیم کرنا ہیں انہیں معلوم تھا کیونکہ ایک طرف یہ بھی ثابت کرنا تھا کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی آمد ہو چکی ہے دوسری طرف اسے اتنا عام بھی نہیں کرنا تھا کہ دشمن در پئے آزار ہو جائے اس لئے درمیانہ راستہ اختیا ر فرمایا گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار