

Loading content...
اخفائے ولادت کے دو حصے تھے ایک تو اہتمامِ عقد و شادی خانہ آبادی کا اخفاء تھا کہ اس میں غیروں کو کانوں کان خبر بھی نہ ہونے دی گئی اور اس اخفاء کا دوسرا حصہ یہ تھا کہ پاک گھر کی جتنی پاک کنیزیں تھیں ان کے نام معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا کو بطور القاب دے دئے گئے تھے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج تک محققین شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کے نام پاک میں اور کنیزوں کے نام میں فرق نہیں کر پا رہے ہیں جیسا کہ شہنشاہِ معظم امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے جناب سیدة النسائِ العالمین صلوات اللہ علیھا کی مختلف مقامات پر بارہ مزارات بنوائے تھے،تاکہ ان میں حقیقی مزار کی تشخیص نہ ہو سکے اس طرح کنیزوں کے زمرہ میں اصل والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کو چھپا دیا گیا تھا کہ ان کی تشخیص بھی نہ ہو سکے اس لئے جب ہم ان کے اسماء و القاب کے روایات کو دیکھتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار