

Loading content...
تشریف فرما ہوتے پھر دودھ پلانے کے بعد واپس تشریف لے جاتی تھیں ان روایت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ظالمین کے عزائم کیا تھے خصوصاً جناب ابو محمدالعسکریؐ علیھم الصلوات والسلامکے بارے میں تو احادیث کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بتا رہا تھا کہ پاک خاندان کے منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف انہیں کے لختِ جگر ہوں گے اس وجہ سے جناب ابو محمدالعسکریؐ علیھم الصلوات والسلامکو جوانی کے زیادہ ایام زندان ِ بغداد و سرمن میں گزارنا پڑے چار مرتبہ انہیں اسیر بنایا گیا اور جو وقت آزادی کا ہوتا تھا اس میں بھی مسلسل نگرانی رہتی تھی اور دشمن ہمہ وقت اس بات میں کوشاں رہتا تھا کہ ان کی اولاد نہ ہونے پائے اسی وجہ سے ان کے عقد میں خاندان پاک علیھم الصلوات والسلام کے افراد کے علاوہ کسی کو شامل نہ کیا گیا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار