

Loading content...
جو لکھتے ہیں کہ یہ بات اس زمانہ کی ہے کہ جب امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اپنی والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کی آغوش کی زینت تھے اور اس وقت معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا گھر اطہر کے صحن میں تشریف فرما تھیں کہ انہیں احساس ہوا کہ وہ جاسوس عورتیں جو جاسوسی کے لئے آیا کرتی تھیں اچانک گھر اطہر میں داخل ہو چکی ہیں تو وہ بہت پریشان ہوئیں کہ اب کیا کیا جائے کہ اب نورِ الٰہی کو چھپانے کا وقت بھی نہیں ہے تو انہوں نے ہاتفِ غیب کی آواز سنی آپ نہ گھبرائیں اپنے لختِ جگرؐ کو اس کنویں کے سپرد کر دیں جو آپ کے گھر کے صحن میں ہے تو انہوں نے اس حکم کی تعمیل کی اور لختِ جگر کو کنویں کے سپرد کر دیا ، حالانکہ اس وقت انہیں قماط باندھے ہوئے تھے جب وہ عورتیں اندر آئیں تو انہوں نے ایک بچے کی آواز بھی سن لی تھی انہو ں نے ہر طرف بہت تلاش کیا مگر انہیں نہ پایا جب وہ عورتیں چلی گئیں تو معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا جلدی جلدی کنویں کے پاس تشریف لے آئیں تاکہ دیکھیں کہ ان کے لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کا کیا حال ہے جب انہوں نے آ کر دیکھا تو کنویں کا پانی گھر کے صحن کے برابر آ چکا تھا اور وہ ایک قالین کی طرح مسطح تھا اور امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے قماط ( بچوں کو باندھے جانے والے تسمے ) بھی گیلے نہیں ہوئے تھے۔ (R_63)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار