

Loading content...
جناب ابو محمدؐالعسکری علیہ الصلوات والسلام کی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا سے روایت ہے کہ جب ہمارے لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کی آمد ہوئی تو انہیں روح القدس ملکوت کے ہمراہ آسمانوں پر لے گئے اور وہاں سے وہ کئی دن بعد واپس آئے ہم جب چالیس دن بعد ان کی زیارت کو گئے تو جا کر دیکھا ایک معصوم شہزادہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہماری پاک بہو صلوات اللہ علیھا کے زانو کو اس طرح تھامے ہوئے بیٹھا تھا کہ ان کی ٹھوڑی ان کے زانو پہ ٹِکی ہوئی تھی اور جب ہمیں دیکھا تو دیکھ کر مسکرائے ہم نے اپنے لختِ جگر جناب ابو محمدؐالعسکری علیہ الصلوات والسلام سے دریافت کیا کہ بیٹا یہ دو سال کے شہزادہ کون ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار