

Loading content...
حالانکہ وہ بے شمار دولت کی مالک تھی اور اس کے پاس جو نقدی موجود تھی وہ بھی بیس لاکھ دینار سے زیادہ تھی اور ایک مکوک ( تقریباً پونے تین کلو گرام) قیمتی زمرد اس نے چھپا رکھے تھے ایک کلیجہ (تقریباً 900گرام )قیمتی موتی ایک مکوک ( پونے تین کلو گرام) اعلیٰ قسم کے یاقوت اس کے پاس تھے اس نے جو زرعی زمین ہتھیائی ہوئی تھی اس سے دس لاکھ دینار کا غلہ آتا تھا سونے چاندی کے برتن اس کے علاوہ تھے مگر اس کے بیٹے نے صرف پچاس ہزار دینار مانگے اور وہ بھی بطورِ قرض مگر وہ حاتم زادی صاف مکر گئی اور اپنی غربت کو رو رو کر بیان کرنے لگی اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ صالح بن وصیف کی سرپرستی میں مھتدیٰ باللہ عباسی ملعون کے حکم سے باغی فوجی معتز باللہ ملعون کے گھر میں گھس گئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار