

Loading content...
جب ہم شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حالات کا بغور جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ زیادہ عرصہ صاحب مہد نہیں رہے بلکہ بہت جلدی آپ نے چلنا پھرنا شروع فرمادیا تھا مگر پھر بھی اس محدود زمانہ مہد مبارک کے کچھ واقعات کتب میں منقول ہیں جن میں سے چند ایک پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں ،مثلاََآپ کے خادم ابو نصر ظریف سلام اللہ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دن میں کسی کام سے اپنے کمسن مولا عجل اللہ فرجہ الشریف کے گہوارے کے قریب گیا توسوچا ان کی زیارت سے اپنی آنکھیں تو ٹھنڈی کر لوں جب میں اس گہوارے کے قریب گیا تو معصوم شہزادے نے میری طرف دیکھا اور مسکرا کر فرمایا اے نصر تم ہمارے لئے سرخ صندل لائو ،میں دوڑ کر گیا اور سرخ صندل آ کے پیش کیا اس کے بعد انہوں نے فرمایا اے نصر کیا تم ہمیں پہچانتے ہو ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار