

Loading content...
یہ ایک تو اولین و آخرین میں سب سے امتیازی بات تھی کہ جو شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے علاوہ کسی کو حاصل نہیں ہے ،جب آپ نے لخت جگر کا عقیقہ فرما لیا تو اس کے بعد نواب اول جناب عثمان بن سعید سلام اللہ علیہ کو حکم فرمایا کہ دس ہزار رطل گوشت خرید کر اور دس ہزار رطل روٹیاں تیار کرواکے سامرہ کے مومنین میں تقسیم کی جائیں ایک رطل عراقی 327.60 گرام کے برابر ہوتا ہے اور اس طرح دس ہزار رطل تقریباً 3276 کیلو گرام کے برابر بنتا ہے یعنی تین چار ہزار کیلو گرام گوشت اور اتنی ہی روٹیاں عقیقے میں تقسیم ہوئیں اس کے علاوہ جملہ بنی ہاشم صلوات اللہ علیھم اجمعین کے گھروں میں ایک ایک دنبہ ذبح کرواکے بھیجا گیاایک روایت میں ہے کہ دس ہزار رطل روٹی اور دس ہزار رطل گوشت بنی ہاشم میں تقسیم ہوا ۔(R_50)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار