

Loading content...
اسی دن کے بارے میں شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی پاک کنیز بی بی صیقل سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں کہ اس دن ہم نے دیکھا کہ جب شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام اپنے لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کو اپنی گود میں لے کر پیا ر فرما رہے تھے تو اس وقت آسمان سے سفید رنگ کے کئی پرندے ظاہر ہوئے انہوں نے آکے پہلے ان کا طواف کیا اس کے بعد شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے سر اور قدموں سے اپنے پر اور چہرے مس کیے اور تھوڑی دیر کے بعد وہ واپس اڑ گئے اس پر ہم نے سوال کیا یہ کیسے پرندے تھے اس کے جواب میں فرمایا یہ ان کے خروج کے انصار ملکوت تھے جو ان کی زیارت سے برکت لینے آئے تھے (R_43)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار