

Loading content...
ہم ان سے اجازت لے کر واپس اپنے گھر میں تشریف لائے مگر دل کو کوئی پل چین نہیں آتا تھا کیونکہ نونہال عجل اللہ فرجہ الشریفکی محبت ہمارے دل میں سرایت کرچکی تھی ہم اگلے دن یعنی 16 شعبان کے دن یعنی دوسرے دن پھر اپنے شہنشاہ بیٹے صلوات اللہ علیہ کے گھر تشریف لے گئے ،جاکر دیکھا صبح کا وقت تھا شہنشاہ معظم جناب ابو محمدؐ العسکریعلیہ الصلوات والسلام اپنے حجرہ میں تشریف فرما تھے ہم سیدھے اپنی بہو صلوات اللہ علیھا کے کمرے میں تشریف لے گئے،جونہی ان کی نگاہ ہم پہ پڑی تعظیماََ سر و قد کھڑی ہو گئیں ہم نے ان کی پیشانی کا بوسہ لیا اور پھر دیکھا کہ ہماری بہو پاک کے کمرے میں ایک گہوارہ آویزاں تھا جس پر سبز رنگ کی چادر ڈالی ہوئی تھی ہم سیدھے اس گہوارے کے قریب گئے جاکر دیکھا ہمارے نور چشم عجل اللہ فرجہ الشریف آنکھیں بند کے سوئے ہوئے ہیں نہ ہی انہیں قماط ] بندھنے [باندھے ہوئے ہیں اور نہ ہی بچوں جیسا کوئی اور انتظام ہے جب ہم ان کے قریب گئے تو انہوں نے آنکھیں کھول دیں اور ہمیں اشارے سے اپنے قریب بلایا ،ہم ان کے قریب گئے اور ان کی لب و رخسار کا بوسہ لیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار