

Loading content...
شہنشاہ معظم جناب ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات والسلامکی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھافرماتی ہیں کہ ہم نے اپنے نونہال کی طرف نگاہ فرمائی ان کے سر اطہر سے ایک نور ساطع تھا کہ جو آسمان سے ٹکرا رہا تھا جب ہم نے ان کی طرف نگاہ کی تو اس لخت جگر کی محبت ہمارے رگ وپئے میں سرایت کر گئی اور ہم نے انہیں گود میں اٹھا لیا اور وہ ہمیں اتنے پیارے لگے کہ ہم نے انہیں اٹھا کر اپنے زانو پہ بٹھا لیا او ر سوچا کہ انہیں غور سے دیکھیں کہ میرے سردار میرے لعل کی شکل کس سے ملتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار