

Loading content...
ایسا ہرگز نہ تھا بلکہ وہاں یہ چودہ انوار ایک نور سے مشتق ہوئے جیسے ایک ہی چراغ سے کئی چراغ روشن کئے جاتے ہیں اور ان میں کوئی چراغ کسی دوسر ے چراغ کا نہ باپ ہوتا ہے نہ بیٹا ہوتا ہے اسی طرح وہاں ان کا آپس میں کوئی رشتہ نہ تھا اور نہ ہی یہ وہاں آغوش مادر کے محتاج تھے یہاں اس دنیا میں آنے کیلئے انہوں نے ایک انداز اپنا یا جس سے مخلوق نے دھوکا کھایا کہ یہ بھی ہمارے جیسے ہیں (نعوذ باللہ )ان کے جو رشتے ہیں وہ لباس بشری کے ہیں اس دنیا میں یہ جو جامہ بشری میں آئے ہیں اس جامہ بشری کے حوالے سے سب رشتے ہیں عالم ازل میں تو یہ نور واحد تھے وہاں توں یہ اس نور اول ہی سے مشتق ہوئے تھے جیسے الفاظ ایک مصدر سے ]مادے[سے مشتق ہوتے ہیں ان کا آپس کا کوئی رشتہ نہیں ہوتا اسی طرح یہ انوار ازلی حالت میں رشتوں سے اجل تھے اس دنیا میں جو جامہ بشری میں آئے ہیں تو یہاں ان کے رشتے بنے ہیں اور یہ ان کے ظاہر کے حقیقی رشتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار