

Loading content...
بات یہ ہے کہ اللہ کے انوارِ ازل علیھم الصلوات والسلام کی آمد اللہ کا ایک راز ہے اور اس سے کوئی بھی باخبر نہیں ہو سکتا بلکہ خود ان کے ظاہری امہات مطاہرات و طیبات صلوات اللہ علیھن بھی اس راز سے کماحقہ آشنا نہیں ہوتیںکیونکہ اللہ کے انوار کاآسمان سے جس وقت نزول ہوتاہے اس وقت مخدرات عصمت صلوات اللہ علیھن پر ایک نیند طاری ہوجاتی ہے اور عین اسی وقت ان کا ساری دنیا سے رابطہ کٹ جاتا ہے نہ کوئی باہر کی شخصیت اس راز کی عینی شاہد ہوسکتی ہے اور نہ ہی امانت دار ِ انوار ذوات مطاہرات اس کے عینی شاہد ہوسکتے ہیں بلکہ ان کے عالمِ خواب میں جانے کے بعد اللہ کا نور آسمان سے نازل ہوتا ہے اور ان کے پہلو میں جلوہ کش ہوجاتا ہے اور جب ان کی آنکھ کھلتی ہے تو ان کے دل میں مامتا کی بے پناہ محبت انڈیل دی جاتی ہے اور وہ انہیں اپنا ہی لخت جگر سمجھتی ہیں اور وہ ان کی آغوش کو شرف مادری عطا فرمادیتے ہیں اور انہیں وہی پروٹوکول دیتے ہیں کہ جو ایک بیٹا اپنی والدہ کو دیتا ہے ہاں کچھ مخدرات عصمت کی جبینوں کو کچھ وقت کیلئے قیام گاہ بھی بناتے ہیںاور ان سے وہ انوار الٰہی کلام بھی فرماتے ہیں مگر اللہ کا نور ہمیشہ اس دنیا کے رشتوں سے بے نیا ز ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار