

Loading content...
جب ہم نے جاکر دیکھا تو وہ حجاب تو ہٹ چکا تھا پھر بھی نور کا اثر اتنا تھا کہ ہماری آنکھیں خیرہ ہو گئیں آہستہ آہستہ جب ہماری آنکھیں اس نور درخشاں سے مانوس ہوئیں تو دیکھا ہماری پاک بہو صلوات اللہ علیھا سجدہ ریز ہیں اور ان کے اوپر ایک ردائے نور ڈالی ہوئی ہے اس ردا کے اندر ان کے پہلو سے ایک بہت ہی پیاری آواز آ رہی ہے سبحان ربی العظیم و بحمدہ ہم جلدی سے ان کے قریب گئے اور ان پر سے ردا ہٹائی تو دیکھا کہ ان کے داہنے زانو کے ساتھ ایک نور مجسم موجود ہیں جنکے جسم پر سبز رنگ کے اطلس و دیبا کا لباس ہے مگر ان کی کیفیت کیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار