

Loading content...
ام القائم صلوات اللہ علیھا نے جب ہماری یہ بات سنی تو وہیں مصلے پہ بیٹھ گئیں اور سجدہ شکر ادا کیا جب وہ سجدہ شکر میں مصروف تھیں تو ہم نے ان پر سورۂ قدر تلاوت کرنا شروع کی جب ہم نے سورۂ قدر کی تلاوت کی توہم نے ایک معصوم سی آواز کو اپنی معیت میں سورہ ٔ قدر کو تلاوت کرتے سنا،ھو یقرا کما اقرا…جیسے جیسے ہم تلاوت فرماتے تھے اسی طرح وہ بھی تلاوت میں مصروف تھے ،مگر ہمیں معلوم نہ ہوا کہ یہ آواز کہاں سے آرہی ہے جب ہم نے غور کیا تو پتہ چلا…و جاء ت صوتہ من فخذ ھا الیمین وہ آواز ہماری بہو صلوات اللہ علیھا کے داہنے زانو کی طرف سے پہلو سے آ رہی تھی اور ہم حیران ہوئے یہ کیا راز ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار