

Loading content...
شہنشاہ معظم صلوات اللہ علیہ کی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا سے روایت ہے کہ ایک دن ہمارے شہنشاہ بیٹے جناب ابو محمدؐ العسکری صلوات اللہ علیہ حسب معمول ہمارے گھر اطہر میں تشریف لائے وہ ہمارے کمرے میں مسند پہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے مصروف کلام تھے کہ اچانک ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کسی کام کیلئے ہمارے کمرے میں تشریف لائیں اور وہاں اپنے سرتاج صلوات اللہ علیہکو غیر متوقع طور پہ موجود پایا تو جھینپ سی گئیں قدم وہیں رک گئے جناب ابومحمد صلوات اللہ علیہ کی نگاہ ان پر پڑی تو مسکرائے وجعل یحدق النظر الیھا(R_28)ان کی طرف اس طرح غور سے دیکھا جیسے فرما رہے ہوں آپ اپنے گھر کب تشریف لائیں گی ؟پاک سرتاجصلوات اللہ علیہکی نگاہوں کی لمس کو چہرے پہ محسوس کر کے شرم سے پسینہ آنے لگا شہنشاہؐ پاک کی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا نے مسکرا کر فرمایا شاید اسرار الٰہی کے ظہور کا وقت قریب ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار