

Loading content...
پوری کائنات کو قدر شناسی سکھانے والے پوری دنیا کو مرتبہ دانی کا سبق دینے والے عہدہ ہائے الٰہی اور مرتبہ ہائے توحید سے کیسے صرف نظر کر سکتے تھے ؟ ملکہ ء عالمین صلوات اللہ علیھا کا یہ فقرہ فرمانا ہی ان کی قدر دانی کا ثبوت ہے دوسری بات یہ کہ اس سے خاتون اول کے مرتبہ ٔعالیہ کا پتہ بھی چلتا ہے اور ساتھ ہی ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی عظمت کا اظہار بھی ہوتا ہے کہ ان کی مادر گرامی ہونے کی وجہ سے پورا گھر اطہر ان کی نعلین اٹھانا فخر سمجھتا تھا…اس میں مزے کی بات یہ بھی ہے کہ اس بات کو خود اس زمانہ کے امام ابو محمدؐ العسکری صلوات اللہ علیہ بھی سماعت فرما رہے ہیں مگر وہ یہ نہیں فرماتے کہ یہ تو آپ کی بہو ہیں اور ساتھ ہی بیٹی بھی ہیں اور بہو بیٹیوں کا فریضہ ہوتا ہے کہ بزرگوں کی خدمت کریں بلکہ یہ فقرے سماعت فرماتے ہیں تو پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا سے مسکرا کر فرماتے ہیں کہ جزاک اللہ پھوپھی جان آپ پر ہزاروں درود و سلام ہوں واللہ آپ نے ان کے حقِ عظیم کو پہچانا ہے یہ فرما کر آپ نے مہر تصدیق ثبت فرمادی کہ یہ سارے فقرے کسی تکلف کے ماتحت ادا نہیں ہوئے تھے بلکہ یہ عین حقیقت تھی جو ان کی زبان اطہر سے ادا ہو رہی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار