

Loading content...
3 رجب المرجب بروز سوموار سن 254 ہجری بمطابق جولائی 868 عیسوی کا یہ واقعہ ہے کہ حسنؐ ابنِ حسینؐ القنطیس سے روایت ہے کہ ہم سرمن رائے میں مطلعِ ولایت کے دسویں آفتابِ عالم تاب علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کی غرض سے سامرہ میں داخل ہوئے بعد از غسل ِ زیارت قصرِولایت کے در ِاقدس پہ حاضری دی جب ہم درِ اطہر پہ پہنچے توپتہ چلا کہ امتِ ملعون نے امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام کو جام ِبقا پیش کیا ہے جس کی وجہ سے زیارت نا ممکن ہے ہم رونے لگے اور بہت مایوس بھی ہوئے اچانک ایک خادم نے آ کر ہمیں فرمایا کہ تمہیں تمہارے امامِ زمانہ علیہ الصلوات والسلام نے یادفرمایا ہے ہم مہمان خانہ سے گزر کر اس مقام پر آئے جہاں امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام تشریف فرما تھے ہم نے دیکھا ان کے گرد خاندانِ بن ہاشم علیھم الصلوات والسلام کے تقریبا 150افراد بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ جناب مسند پہ نیم دراز ہیں آنکھیں بند ہیں چہرے پہ زردی چھائی ہوئی ہے سارے لوگ آہستہ آہستہ گریہ کر رہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار