

Loading content...
مزید مشرق میں مہمانوں کے لئے مخصوص کمرے تھے اور نشست گاہ سے متصل مغربی کمرہ انتہائی اہم کمرہ تھا یہی کمرہ ہمارے امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے نام سے منسوب ہے اس کمرے کا ایک دروازہ نشست گاہ میں کھلتا تھا اس کی تفصیل اپنے مقام پر آئے گی اس کمرہ سے مزید مغرب میں چند سیڑھیوں کی اونچائی چڑھنے کے بعد معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا کا پاک محل تھا اس پاک محل سے مزید مغرب میں ایک سرداب مبارک تھا کیونکہ عرب کا موسم ایسا ہے کہ اس میں گرمیوں میں شدید گرمی ہوتی ہے اور گرمیوںکے سارے Season میں گرم لو چلتی ہے اس لئے عرب کے اکثر گھروں میں لو سے بچنے کے لئے سرداب ( تہہ خانہ ) بنایا جاتا ہے اور یہاں بھی ایسا ہی ایک سرداب مبارک تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار