

Loading content...
والدہ پاک صلوات اللہ علیھاکی یہ خواہش تھی کہ پاک بہو صلوات اللہ علیھا ہمارے ساتھ رہیں باقی جس نے زیارت کرنا ہو یہاں آ کر کرے آخر میں حفاظت کے خیال یا View Safty Point of کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رہائش کے لئے یہی حصہ منتخب فرمایا گیا ، کیونکہ یہ ایک طرح سے درمیانہ مکان تھا اس مکان کی ہیت اس طرح تھی کہ کمرے مغرب سے مشرق کی طرف بنے ہوئے تھے ان کا رخ جنوب کی طرف تھا جہاں آج کل مسجد ہے یہاں تین کمرے ایک دوسرے سے متصل تھے ان میں سے مشرقی کمرہ نشست گاہ یا(Drawing Room)کے طور پر استعمال ہوتا تھا جو لوگ امام علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کو آتے تھے انہیں اسی کمرہ میں بلا لیا جاتا تھا،اس نشست گاہ سے متصل جو کمرہ مشرق کی طرف تھا وہ خاص غلاموں کے لئے مخصوص تھا اس میں بھی عام آدمیوں کی آمد نہ رہتی تھی مگر یہ کمرہ مہمان خانہ کا ایک حصہ شمار ہوتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار