

Loading content...
یہ گھر جس میں آج یہ تقریب ہو رہی تھی یہ جناب ابوالحسن الثالث علی النقیعلیہ الصلوات والسلامنے بنوایا تھا اس سے قبل اس مکان سے تھوڑے فاصلے پر سابقہ مکان تھا جس میں پہلے پہل پاک خاندان علیھم الصلوات والسلامآکر آباد ہوا اور وہ امام محمدؐ تقی علیہ الصلوات والسلامکو عباسی حاکم نے بنوا کر دیا تھا اور وہ بیت ابن الرضاعلیہ الصلوات والسلام کے نام سے مشہور تھا اور وہ گھر امام علی نقیعلیہ الصلوات والسلام نے ایک بیوہ مستور کو بخش دیا تھا اور آپ نے دوسرا ایک وسیع گھر تعمیر کروایا تھا جسے بعد میں چار حصوں میں بانٹا گیا تھا ایک حصہ انہوں نے اپنی اولاد پاک جس میں چار بھائی اور ایک پاک ہمشیر صلوات اللہ علیھا تھیںان کو عطا فرما دیا، دوسرا حصہ اپنے حرم اطہر صلوات اللہ علیھاکو بخشا ہوا تھا،تیسرا حصہ اپنی پاک ہمشیر صلوات اللہ علیھا کو عطا فرمایا ہوا تھا، چوتھے حصہ میں خود اپنی والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کے ساتھ رہتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار