

Loading content...
اس میں ایک بات کا خاص خیال رکھا گیا تھا اوروہ یہ تھی کہ اس تقریب کو غیروں سے مخفی رکھا گیا تھا اور اس کی کسی کو کانوں کان بھی خبر نہ ہونے دی گئی تھی لیکن اپنوں کو شامل نہ کرنا بھی اس پاک گھر کے شایانِ شان نہیں لگتا …یہ بھی تھا کہ یہاں تو صرف رخصتی ہی ہونا تھی کیونکہ اہتمامِ عقد تو برسوں پہلے اس گھر کے مالک شہنشاہِ معظم سرورِ کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اوصیاء علیھم الصلوات والسلام اور جناب عیسیٰ علیہ السلام اور ان کے اوصیاء علیھم السلامکو گواہ بنا کر فرما دیا تھا،یہاں تو ظاہری طور پر اس کی تکمیل کرنا تھی اس لئے پر وقار طریقے سے رخصتی کی رسم انجام دی گئی اب یہ تو کسی کتاب نے نہیں لکھا کہ پاک ہمشیر صلوات اللہ علیھا نے کون کونسی رسمیں ادا کیں اور والدہ پاک صلوات اللہ علیھا نے کون کونسی رسمیں کس انداز سے ادا کیں ؟ ہاں اتنا تو معلوم ہے کہ پاک گھر کا دستور تھا کہ رخصتی رات کے وقت بعد از نماز عشا ہوا کرتی تھی اور اپنی دلہنوں کو ہمیشہ قرآن کریم کے سائے میں رخصت کیا جاتا تھا یعنی جب دلہن پاک روانہ ہوئیں تو ان کے سراطہر پر خود شہنشاہ معظم امام علی نقی صلوات اللہ علیہ نے قرآن کریم کا سایہ کیا اور سارے راستے میں پاک پردہ داروں نے پاک دلہن کے سر پہ قرآن کریم کا سایہ کئے رکھا اور یہ سارا سفر قرآن کریم کے سائے میں طے ہوا اور یہ تقریب سعید انتہائی خوش اسلوبی سے انجام پذیر ہوئی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار