

Loading content...
اس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ جو شخصیات جہاں کے رہنے والے ہوتے ہیں ان کی مسرتوں کا جشن بھی ان کے وطنِ مالوف میں منایا جاتا ہے جیسے اولمپک مقابلوں میں جیتنے والی ٹیم کا جشنِ مسرت ان کے اپنے ملک میں منایا جاتا ہے اسی طرح یہ انوارِ الہی اصل ساکنانِ عرش معلی تھے یہ اس دنیا میں آکر پردیسی ہو گئے تھے اس لئے یہ پردیس میں اپنی مسرتوں کا زیادہ اہتمام نہیں کرتے بلکہ ان کی مسرتوں کے جشن ان کے وطنِ مالوف میں خود خالقِ کائنات مناتا ہے ان کے ولیمے وہاں برسوں چلتے ہیںخالقِ کائنات انبیاء علیھم السلام و ملکوت و حورانِ جناں کے ساتھ ان کی مسرتوں کے وہ جشن مناتا ہے کہ ازل و ابد جھوم اٹھتے ہیں اور ان تقریبات کی مسرتوں کا کوئی اندازہ بھی نہیں کر سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار