

Loading content...
ان کے جانے کے بعد ہم حسبِ معمول جناب ابوالحسنؐ الثالث علی النقیعلیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے لیکن بات زبان پر نہ آ سکی ، ہم ابھی سوچ ہی رہے تھے کہ سلسلہ ٔ کلام کا آغاز کس طرح کیا جائے یعنی ہم موزوں الفاظ تلاش کر رہے تھے کہ انہوں نے خود ہی کلام کا آغاز فرمایا اور ہم سے فرمایا کہ زمانے کا دستور ہے کہ بیٹے والے ہمیشہ بیٹی والے کے گھر جا کر خواستگاری کرتے ہیں مگر اس کے برعکس ہم آپ سے اپنے ہی گھر میں یہ بات کر رہے ہیں کہ شہزادیِ روما صلوات اللہ علیھا آپ کی حقیقی دختر کے برابر ہیں اور ہم اپنے لختِ جگر کے لئے ان کا ہاتھ آپ سے اپنے ہی گھر میں مانگ رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی بیٹی ہمارے گھر میں ہماری بہو بن کر آ جائیں تو ہمارے گھر کی رونقیں دوبالا ہو جائیں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار