

Loading content...
اس کی روایت جناب شہنشاہِ معظم ابو محمدؐ حسن العسکری علیہ الصلوات والسلامکی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا سے ہے وہ فرماتی ہیں ایک دن جناب ابو محمدالعسکری علیہ الصلوات والسلام ہمارے گھر میں تشریف لائے اور حسب دستور ہم ان کے لئے تعظیماً اٹھے اور بڑھ کر انہیں پیار کیا اور انہیں اپنے کمرے میں لے آئے اور انہیں اپنی مسند پہ بٹھا یا اور وہ ہمارے ساتھ مصروف کلام تھے کہ اسی دوران ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا ہمارے کمرے میں تشریف لائیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے سرتاج ہمارے ہاں تشریف لائے ہیں اور وہ اپنے خیال میں کمرے میں داخل ہوئیں جونہی انہوں نے اپنے ہونے والے سرتاج کو غیر متوقع طور پر اپنے سامنے پایا تو گھبرا گئیں اور شرم سے سرِ اطہر جھکا لیا ادھر شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلامکے لبوں پر معنی خیز مسکراہٹ دوڑ گئی ہم نے لختِ جگر سے سوال کیا بیٹا اس طرح مسکرانے کی کوئی خاص وجہ ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار