

Loading content...
اعزاز پانا ہے اور روزِ اول جب بشر بن سلیمان کو بلایا گیا تھا تو سارے اہلِ حرم کو ان کے لے آنے کے مشورے میں شامل کیا گیا تھا اس مشورہ میں بھی ان کا تعارف یہی ہوا تھا کہ جس معظمہ صلوات اللہ علیھا کو لانے کا پروگرام بن رہا ہے انہوں نے جناب ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام کے حرم کو زینت دینا ہے اور انہی نے اس گھر کا مالک ہونا ہے یہ ساری باتیں Under Stood تھیں اور ان کی آمد سے پہلے ان کی شان کی مناسبت سے انتظام بھی فرما لیا گیا تھا اس لئے سارا پاک خاندان ظہورِ نورِ الہی کا شدت سے انتظار کر رہا تھا گھر کا ہر فرد چاہتا تھا کہ ہم جلد از جلد اپنے پاک منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کا شرف حاصل کریں والدہ ماجدہ کی یہ خواہش ہو گی کہ ہم اپنی جھولی میں اپنے پوتے کو کھیلتا ہوا دیکھیں پاک ہمشیر صلوات اللہ علیھا کی یہ آرزو ہو گی کہ ہماری بھابھی جلدی ہمارے گھر آئیں بھائیوں کی یہ تمنا ہو گی کہ بھائی کا گھر آباد دیکھیں اس طرح سارا گھر ظہورِ نورِ الہی کا مشتاق تھا مگر یہ سارا انتظام مشیت الہی کے ماتحت تھا اس میں گھر پاک کے ہر فردکی خواہش تو ہو سکتی تھی مگر مداخلت کی کسی کو اجازت نہ تھی کیونکہ اصل فیصلہ توخلاقِ ازل نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار