

Loading content...
اب اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ان کے آباء میں سے صرف ایک جناب شمعون علیہ السلام ہیں جو جناب عیسیٰ علیہ السلام کے حواری تھے مگر اس سلام میں جمع کا صیغہ یعنی (آباک) کا لفظ استعمال ہوا ہے یعنی ان کے پورے سلسلہ ء نسب کو ان کی ذات کی وجہ سے داخلِ حواریین کر دیا گیا ہے اور ان پر سلام بھی وارد ہوا ہے اب اس سے ان کی عظمت کا اندازہ کر لیں کہ ان کی عظمت اور شان کیا ہو گی؟ معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا سن 248 ہجری میں روم سے تشریف لائیں خانہِ توحید و رسالت میں چھ سال تربیت کاملہ ہوئی ان چھ برسوں میں اپنے سرتاجِ ازل علیہ الصلوات والسلامسے دو سال کے لئے جدا بھی رہنا پڑا کیونکہ وہ امت ملعون کی حراست میں رہے جس دن معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا اس پاک گھر میں تشریف لائیںاسی دن پہلے ہی تعارفی پروگرام میں یہ بات سارے اہل ِ خانہ ِ توحید و رسالت پر واضح فرما دی گئی تھی کہ یہ وہ معظمہصلوات اللہ علیھا ہیں کہ جنہوں نے ہمارے منتقم عجل اللہ فرجہ الشریفکی والدہ ہونے کا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار