

Loading content...
اس واقعہ سے عام شیعوں میں یہ تصور پیدا ہوا کہ امامت میں بدا واقع ہوا ہے اس پر کچھ لوگوں نے عرض بھی کی کہ کیا بدا واقع ہوا ہے؟ اس کا جواب ان کی تسلی کے لئے اثبات میں دیا گیا اس کے باوجود پھر بھی کچھ لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے جناب اسد الدجیل علیہ الصلوات والسلام کو اپنا امام ِ غیب مانا اور وہ جناب ابو محمد العسکری علیہ الصلوات والسلام کو امام نہیں مانتے تھے اور ان کا فرقہ کافی عرصہ تک چلتا رہا جو محمد یہ فرقہ کے نام سے مشہور تھا جن کے نظریات کی نفی شیخ طائفہ نے اپنی کتاب ِ غیبت میں کی ہے یہا ں اس کی تفصیل نہیں دے سکتا ،تفصیل کے لئے دیکھئے …غیبت ِ طوسی ص121وغیرہ ھم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار