

Loading content...
252 ہجری تک یہ شہنشاہ ابو محمد العسکریصلوات اللہ علیہ کی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا کے گھر میں قیام پذیر رہیں یہ مستعین باللہ عباسی کا زمانہ تھا اسی سن میں ماہ محرم میں مستعین باللہ عباسی فی النار ہوا اور آخرِ محرم کے بعد اس کی جگہ پر معتز باللہ عباسی ملعون تختِ خلافت پر قابض ہوا جو 255 ہجری تک حاکم رہا لیکن اس نے اوائل سال 252 ہجری میں مطلعِ ولایت کے گیارہویں تاجدار صلوات اللہ علیہ کو گرفتار کرنے کاحکم دیا اور اس وقت ان کی عمر بیس یا اکیس سال تھی اور یہ وہ زمانہ تھا کہ ان کے سرِ اطہر پر ابھی بابا پاک صلوات اللہ علیہ کا سایہ باقی تھا اس حکم کی تعمیل کے لئے ملعون کے فوجی درِ اطہر پر آئے اور انہیں ساتھ لے گئے اب یہ بات تاریخ نہیں بتاتی کہ امام ابو الحسنؐ الثانی نقی صلوات اللہ علیہ نے اپنے نوجوان بیٹے کو ظالمین کے حوالے کس طرح کیا ہو گا ؟ اور اس وقت ان کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیھا اور
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار