

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ ایک تو انہیں آنے والے وقت میںبہت سی اہم ذمہ داریوں کو سنبھالنا تھا اور ان ذمہ داریوں کے لئے سخت تربیت کی ضرورت تھی جو انہیں پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا نے دینا تھی کیونکہ ان کی آغوشِ عاطفت میں اس سرمایہِ آل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام نے پروان چڑھنا تھا کہ جو اولین و آخرین مع خاندان پاک علیھم الصلوات والسلامسب کی محنتوں کا ثمر تھا اور جو جملہ انبیاء کی تبلیغات کا نتیجہ اور جملہ مظلومین کی صعوبات کا اجرِ عظیم تھا اور جملہ صالحین کے اعمال کا ثواب تھا اور انسانیت کا روشن مستقبل اور جملہ ماضی کا ماحصل تھا اس لئے انہیں ایسی آغوشِ عاطفت فراہم کرنا تھی کہ جو اولین و آخرین میں سے کسی کو میسر نہ ہو اس لئے پورے چھ سال پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا نے ایسی تربیت فرمائی کہ یہ معظمہ صلوات اللہ علیھا چھ سال کے عرصہ میں اس پاک خاندان کی جزوِ لاینفک بن گئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار