

Loading content...
یہ بات عرض کرتا چلوں کہ جب ہم کسی روایت کو دیکھتے ہیں تو اس میں ہوتا یہ ہے کہ کسی کتاب میں ایک فقرہ ہوتا ہے تو دوسری میں وہ نہیں ہوتامگر ایک اور فقرہ اس میں شامل ہوتا ہے اس طرح چند کتابوں کو دیکھنے کے بعد وہی روایت کئی اضافی فقروں کے ساتھ مکامل ہوتی دکھائی دیتی ہے اور میں یہ کرتا ہوں کہ ساری کتابوں کے سارے اضافی جملے اور فقرے اس میں شامل کر کے اس کا خلاصہ لکھ دیتا ہوں اس سے میرے قاری کو ایک تفصیل مل جاتی ہے ورنہ یہ واقعات ساری کتبِ غیبت میں لکھے ہوئے ہیں یعنی بحارالانوارکمپانی ج13،غیبت طوسی،غیبت نعمانی،منتخب الاثر،غیبت طوسی سے لیکر درِ مقصود تک اکثر کتبِ غیبت میں یہ تفصیلات موجود ہیں اور میں حوالوں کی بھر مار دینے کی بجائے ایک آدھ کتاب کا حوالہ لکھ دیتا ہوں تاکہ مفہوم و ربط میں خلل واقع نہ ہو سامرہ،بغداد اور حلہ کے جغرافیہ کو آپ اگلے صفحہ پر دیئے گئے نقشہ سے سمجھ سکتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار