

Loading content...
یہا ں ایک بات کی طرف اشارہ کرنا ضروری سمجھتا ہو وہ یہ ہے کہ جب امام علی النقیعلیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں کہ ہم آپ کو ایک لاکھ دینار یعنی ایک لاکھ تولہ سونا عطا فرمائیں یا ابدی شرف کی بشارت دیں تو آپ نے یہ دریافت نہیں کیا کہ کس شرف کی بلکہ فوراََ بلا تامل و توقف فرما دیا کہ ہمیں ہمارے بیٹے کی بشارت دیں …گویا انہیں اللہ جل جلالہ کے ازلی فیصلے کا کلی علم تھا اور خالق کے ازلی پروگرام کا مکمل علم حاصل تھا اس لئے آگاہ فرمانے سے پہلے فرما دیا کہ ہمیں اس لخت ِ جگر کی بشارت دیں جس کے لئے ہم نے روم جیسی اعلیٰ شاہی کو قدموں تلے روند کر اس گھر کی کنیزی پسند کی ہے جب گھر کی دہلیز کے اندر قدم رکھا تو سارے اہل خانہ نے محبت کے پھول نچھاور کئے ابدی مسرت نے آکے قدم بوسی کی کائنات کی خوش نصیبیوں نے آکر نعلین کے بوسے لئے اور اس طرح چادر تطہیر اوڑھے ہوئے شرم و حیا سے سر جھکائے ہوئے گھر اطہر میں داخل ہوئیں اور انہیں ایک آراستہ کمرے میں پہنچا دیا گیا اور مزاج پرسی کیلئے سارے اہل بیت اطہار تشریف لائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار