

Loading content...
ایک طرف تو یہ منظر ہے کہ ناقہ ٔ نور شہر کی گلیوں میں دھیرے دھیرے بڑھ رہی ہے دوسری طرف قصر ِ ِ امامت کے صدر دروازے پر زمانہ ٔ موجود کے دو امام علیھما الصلوات والسلام مصروفِ انتظار ہیں اور ڈیوڑھی کے اندر پاک مستورات صلوات اللہ علیھن نظروں کو قالینِ راہ بنائے بے قراری سے انتظار کر رہی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ آج ان کے گھر اطہر کو ان کی اس پاک بہو صلوات اللہ علیھا نے اعزاز بخشنا ہے کہ جس کی جبینِ مبین پہ ان کے گھر اطہر کی قسمت اور تقدیر کی تحریر مرقوم ہے ، ان کے گھر کی خوش بختی اور خوش نصیبی جن کی آمد سے وابستہ ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار