

Loading content...
اسی لئے فرمایا تو ہماری معرفت ہی سے عاجز ہے کیو نکہ یہ تو پردہ وحدت کا معاملہ ہے جن کے لخت جگر کی معرفت کا مقام یہ ہو کہ دشت معرفت میں ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام متحیر و سر گردان ہو کر سر بسجود ہو جائے اور خاندان پاک علیہ الصلوات والسلامکے علاوہ کوئی بھی نہ جانتا ہو کہ یہ کون ہیں تو بیچارہ ابن سلیمان کیا چیز تھا؟دیکھئے ہر آد می کی ایک قوت و طاقت ہوتی ہے وہ اس سے زیادہ چیز اٹھا نے یا برداشت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا جیسا کہ دیکھنے کی قوت ہو تی ہے اس سے زیادہ دور یا حا ئلات کی موجودگی میں دیکھنے سے وہ عاجز ہوتا ہے اسی طرح ایک آدمی سو کلو گرام اٹھا سکتا ہے اگر اس پر ایک ہزار کلو گرام کا بوج ڈال دیا جائے تو وہ اٹھا نے سے عاجز ہو گا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ وہ اٹھاے گا تو اس کے نیچے دب کر پس جائے گا اسی طرح معرفت کے بھی درجات ہیں جو سب سے اعلیٰ درجہ کا عارف ہو گا اس کی بھی ایک حد ہی ہے اس سے زیادہ عرفان کا وہ متحمل نہیں ہو سکتا اس کی ہم ایک مثال دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ ایک آدمی کسی درویش سے ملنے گیا تو اسے وہ دریا کے کنارے حق علیؐحق علیؐ علیہ الصلوات والسلامکرتا ہوا ملا اس شخص نے درویش سے کہا کہ حق اللہ بھی ہے اور امیر ِکائنات علیہ الصلوات والسلامبھی ،قرآن میں بہت سی چیزوں کو حق کہا گیا ہے کیا حق یا سچ متعد د ہو سکتے ہیں ؟اس نے کہا نہیں حق تو ایک ہی ہے …پھر اس نے اسے مثال سے سمجھایا اور کہا یہ لو پیالہ اور دریا سے پانی لائو ،وہ پیالہ بھر کر لایا تو اس درویش نے کہا اب دیکھو اس پیالے میں کیا ہے ؟اس نے کہا پانی ہے …درویش نے کہا دریا میں کیا ہے ؟ اس نے کہا پانی ہے ، پھر پوچھا گھڑے میں کیا ہے ؟اس نے کہا پانی ہے ،اس کے بعد اس نے کہا ان سب میں پانی تو ہے مگر سارے کا سارہ پانی نہیں بلکہ ان کے اپنے اپنے ظرف کے مطابق ان میں پانی ہے اگر دریا اس گھڑے میں بھر نے کی کوشش کرو گے تو گھڑے سے بھی جائو گے ،حق ایک پانی ہے جس کا نام علیؐعلیہ الصلوات والسلامہے اب وہ سمندر کی شکل میں اللہ میں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار