

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ اس کو بھیجنے کی وجہ یہ تھی کہ امامعلیہ الصلوات والسلام جانتے تھے کہ مطلعِ ولایت کے گیارہویں تاجدار علیہ الصلوات والسلامکے بعد شیعوں میں یہ بات پھیلے گی کہ ان کی اولاد نہیں تھی پھر ان کو لا ولد ثابت کر کے میراث تقسیم کر دی جائے گی اس وقت اہلِ حق پر احقاقِ حق کے لئے ایسے اشخاص کو بطور گواہ شامل کرنا ضروری تھا کہ جن کی بات پر شیعہ لوگ اعتماد کرتے ہوں اور اسی مقصد کیلئے ایسے احادیث کو بھی بار بار دہرایا گیا تھا جن میں اس خطرے کا ذکر تھاکیونکہ پاک آئمہ ہدی ٰ علیھم الصلوات والسلامسے مروی تھا کہ ہمارے ماں باپ اپنے اس لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف پر قربان کہ جس کے والد کی میراث اس کی زندگی میں لا ولد کی طرح تقسیم کر دی جائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار