

Loading content...
ان کے ایک شاگردِ رشید بیان کرتے ہیں کہ سید مرحوم ایک مرتبہ حج پر تشریف لے گئے اور وہاں مستحقین کی کثرت تھی اور آپ نے ساری دولت انہیں دے دی امورِ مال پہ مامور ان کے ایک شاگر دنے عرض کی جناب اب تو خزانہ خالی ہو چکا ہے اب کیا ہوگا؟ اسی دن کا واقعہ ہے کہ میں ان کے کمرہ میں موجود تھا اور آپ اپنی مسند پہ آرام فرما تھے اچانک دروازے پر دستک ہوئی سید مرحوم بوکھلا کر اٹھے اور مجھ سے فرمایا جلدی جلدی قلیان( حقہ ) ہٹا کر لے جاؤ اور خود جلدی سے اٹھے اور آکر دروازہ کھولا دیکھا ایک پاک شخصیت دروازہ پر موجود تھیں وہ انہیں بہت احترام سے اپنی مسند تک لائے اور انہیں اپنی مسندپہ جگہ دی چند منٹ بعد وہ ذات پاک باہر تشریف لے گئے اور علامہ مرحوم انہیں دروازے تک رخصت کرنے بھی آئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار